10 فروری، 2023، 1:01 AM

ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے شام کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے، شامی وزیر صحت

ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے شام کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے، شامی وزیر صحت

شام کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی بنا پر زلزلہ متاثرین کی امدادی کارروائیوں میں دواؤں اور طبی وسائل کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر صحت حسن محمد الغباش نے کہا ہے کہ شام کے خلاف عائد غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کی بنا پر ان کے ملک کو پہلے ہی دواؤں اور طبی وسائل کی کمی کا سامنا تھا اور اب خوفناک زلزلے سے ہونے والی تباہی اور جانی نقصان اور خاص طور سے زخمیوں کی امداد میں دواؤں اور طبی وسائل کی شدید قلت کا سامنا ہے اور عائد پابندیاں، طبی آلات کی شام منتقلی میں رکاوٹ کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب شامی صدر کی خصوصی مشیر بثینہ شعبان نے کہا ہے کہ دمشق، زلزلہ متاثرین کے لئے مختلف ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کی ہر طرح کی مثبت اور کارآمد کوششوں اور امداد کا خیر مقدم کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ شام کو زلزلہ متاثرین کے لئے ہر قسم کی امداد کی ضرورت ہے اور ہمیں اس امداد کا شدّت سے انتظار ہے۔ بثینہ شعبان نے کہا کہ شام کو بہت سے ملکوں سے امداد ملی ہے جبکہ مغربی ممالک دعوی کر رہے ہیں کہ امداد کی فراہمی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ انسان دوستانہ امداد پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی اور تباہ کن زلزلے کی بنا پر شام کو اس وقت ایک المیے کا سامنا ہے۔ 

News ID 1914634

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha